ذیابیطس

سبزیاں اور پھل ذیابیطس سے بچاؤ کیلئے انتہائی مفید ہیں، برطانوی ماہرین

لندن (عکس آن لائن) برطانوی ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر پھل اور سبزیوں کی بہت کم مقداربھی کھائی جائے تو اس سے بھی ذیابیطس کا خطرہ کم ہوسکتا ہے۔کیمبرج یونیورسٹی کے شعبہ صحت کے ماہرین کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اناج کے ساتھ ساتھ پھلوں کو سبزیوں کے مناسب استعمال سے ذیابیطس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دن بھر میں 66 گرام سبزی کھانے سے ذیابیطس کا خطرہ 20 فیصد تک ٹل سکتا ہے۔ سبزیوں اور پھلوں کے مطالعے میں ماہرین نے ٹائپ ٹو ذیابیطس کے 9,754 مریضوں کا موازنہ ایسے 13,662 افراد سے کیا جنہیں ذٰیابیطس نہ تھی۔ جبکہ خون میں وٹامن سی اور کیروٹینوئڈز کا جائزہ لیا گیا جو پودوں کی عام رنگت کی تشکیل کرتا ہے اور یہ پھلوں اور سبزیوں کو عام پایا جاتا ہے۔

خون میں ان کی موجودگی جسم میں پھلوں اور سبزیوں کو ثابت کرتی ہیں۔واضح رہے کہ یہ تحقیق یورپی تحقیق برائے کینسر اور غذائی پروگرام کے تحت کی گئی ہے جس میں آٹھ یورپی ممالک شامل تھے۔ تحقیق سے دلچسپ بات سامنے آئی کہ اگر سبزیوں اور پھل کی مقدار بڑھائی جائے (یعنی 500 گرام روزانہ) تو ذیابیطس کا خطرہ 50 فیصد تک کم ہوسکتا ہے۔دوسری جانب اگر مکمل اناج، دلیے، اوٹ میل اور سیریئل وغیرہ کی مقدار اپنی غذا میں بڑھا ئیں تو اسی تناسب سے ذٰیابیطس سے بھی دور ہوتی جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں