ماں کو قتل کر دیا

سانگلہ ہل تھانہ صدر کے علاقہ علی آباد میں گھریلو ناچاقی پر بد بخت بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا

ننکانہ صاحب(عکس آن لائن)سانگلہ ہل تھانہ صدر کے علاقہ علی آباد میں گھریلو ناچاقی پر بد بخت بیٹے نے ماں کو قتل کر دیا نجمہ بی بی دوسری شادی کے بعد طلاق یافتہ تھی اور پہلے خاوندکے گھر دوبارہ آباد ہو نا چاہتی تھی۔

بتایا گیا ہے کہ سانگلہ ہل تھانہ صدر کے علاقہ چک نمبر112علی آباد کے رہائشی سنگدل نوجوان رضوان نے گھریلو ناچاقی پر اپنی ماں کو تیز دھار ٹوکے کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا مقتولہ پہلے خاوند طارق سے طلاق لے کر عابد باجوہ نامی شخص سے دوسری شادی کر کے اس بھی طلاق لے چکی تھی اور اب دوبارہ سابقہ پہلے خاوند طارق کے گھر دوبارہ آباد ہونا چاہتی تھی جس پر اس کے بیٹے رضوان کو رنج تھا کہ مقتولہ صبح سویرے کچن میں کھانا بنا رہی تھی کہ سنگدل بد بخت بیٹے نے تیز دھار ٹوکے کے وار کر کے اپنی حقیقی ماں نجمہ بی بی کو ابدی نیند سلا دیا اور فرار ہو گیا تھانہ صدر پولیس نے نعش پوٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں