ہارون آباد (نمائندہ عکس آن لائن) سانحہ پاکستان سٹی ہارون آباد ایس پی ریجنل انویسٹی گیشن برانچ بہاولپور رب نواز کا مبینہ پولیس مقابلہ کی جگہ کا معائنہ کیا اور فریقین کے بیانات قلم بند کیے ۔
پولیس افسران و دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے ، تفصیلات کے مطابق چند روز قبل ہارون آباد کے پاکستان سٹی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ساجد نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا ، جس پر اہل علاقہ و دیگر سیاسی شخصیات کی جانب سے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا اور سوشل میڈیا پر شدید غم و غصہ اور تشویش کا اظہار کیا گیا جبکہ ساجد بلوچ کی والدہ اور بہن کی جانب سے اعلیٰ حکام سے اس کی شفاف تحقیقات کرانے کا مطالبہ بھی کیا گیا ،
جس پر ایس پی انویسٹی گیشن بہاولپور رب نواز نے گزشتہ روز ہارون آباد کا دورہ کیا ، دورے کے دوران ایس پی انویسٹی گیشن رب نواز نے مبینہ پولیس مقابلہ کی جگہ کا معائنہ کیا اور جائے وقوعہ کا بخوبی جائزہ لیااور فریقین کے بیانات بھی قلم بند کےے ، اس موقع پر پولیس افسران و دیگر بھی اُن کے ہمراہ تھے ۔