اسد عمر

سال 2020ءکے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات نظرآناشروع ہوجائینگے‘اسد عمر

لاہور( عکس آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسدعمرنے کہاہے کہ سال 2020ءکے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ثمرات نظرآناشروع ہوجائیں گے جن سے صنعت اورزراعت سمیت معیشت کے پیداواری شعبوں پرمثبت اثرات مرتب ہو ں گے۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کوفلاحی ریاست بنانے پرپختہ یقین رکھتی ہے اور حکومت نے مالی سال 2020ءکے بجٹ میں وزیراعظم کے احساس پروگرام کے تحت غریبوں کی فلاح وبہبود کے لئے حکومتی اخراجات میں واضح اضافہ کیاہے۔انہوں نے کہاکہ سی پیک کے تحت 2020ءمیں مکمل ہونے والے بڑے منصوبوں میں تجارت اور شاہراہ قراقرم کے دوسرے مرحلے میں حویلیاں سے تھاکوٹ کی 118کلومیٹر اور سکھر سے ملتان کی 392کلومیٹر طویل ہائی وے کی تعمیر کے ٹرانسپورٹ کے روابط کے منصوبے مکمل کرنے کاہدف مقررکیاگیاہے۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ان منصوبوں سے سفر کادورانیہ کم کرنے اورمصنوعات کی تجارت اور خدمات کی فراہمی میں اضافہ کرنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے گوادر میں ہوائی اڈے کی تعمیراورسڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری کے لئے 40ارب روپے کی گرانٹ کی سرمایہ کاری کی جارہی ہے۔2020ءمیں سی پیک کے تحت 9ارب ڈالرکی لاگت سے ریلوے کی مین لائن کواپ گریڈ کرنے کابڑامنصوبہ شروع کیاجائے گاجس سے خدمات کی فراہمی اور مصنوعات کی تجارت کے لئے ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کوبہتربنانے میں مدد ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں