امریکی فو جی

سات سو سے زائد امریکی فو جی شام سے عراق منتقل

واشنگٹن (عکس آن لائن ) امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ موجودہ منصوبے کے مطابق شام سے نکلنے والے امریکی فوجی مغربی عراق میں تعینات کیے جائیں گے۔ ڈیفنس سیکرٹری کے مطابق مغربی عراق میں اسلامک اسٹیٹ کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

ایسپر نے مشرق وسطی کے دورے پر اپنے ساتھ سفر کرنے والے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اس خیال کو رد نہیں کیا کہ امریکی فورسز عراقی سرزمین سے شام میں انسداد دہشت گردی کے مشن سر انجام دے سکتی ہیں۔ ایسپر کے بقول، اپنے عراقی ہم منصب کے ساتھ وہ سات سو سے زائد امریکی فوجی دستوں کی شام سے عراق منتقلی کے بارے میں بات کر چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں