لاہور(نمائندہ عکس)رکن پنجاب اسمبلی محمد رضوان نے سابق ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کو نااہل کرانے کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو مراسلہ لکھ دیا،مراسلے میں کہا گیا ہے کہ دوست مزاری نے 16اپریل اور 22جولائی کو ہونے والے وزیر اعلی کے انتخاب کو متنازع بنایا،
انہوں نے پولیس کو اسمبلی کے اندر بلوا کر ارکان اسمبلی پر تشدد کرایا،محمد رضوان کی طرف سے لکھے گئے مراسلے میں یہ بھی کہا گیا کہ دوست مزاری نے سپریم کورٹ کے 17مئی کے احکامات کی ناصرف خلاف ورزی کی بلکہ توہین عدالت کے مرتکب بھی ہوئے،مراسلے کے متن کے مطابق دوست مزاری کو نااہل کرانے کے لیے اسپیکر پنجاب اسمبلی الیکشن کمیشن کو ریفرنس بھجوائیں۔