رانا شمیم

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم بیان حلفی سے منحرف،اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیا معافی نامہ جمع کرا دیا

اسلام آباد (نمائندہ عکس)گلگت بلتستان سپریم ایپلیٹ کورٹ کے سابق چیف جج رانا شمیم بیان حلفی سے منحرف ہو گئے،نجی ٹی وی کے مطابق توہین عدالت کیس میں رانا شمیم نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں نیا معافی نامہ جمع کرا دیا،رانا شمیم نے نئے معافی نامے میں بیان حلفی میں درج الفاظ واپس لے لیے،

سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم نے لندن میں قلمبند کرایا گیا بیان حلفی غلط قرار دیکر توہین عدالت کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے غیر مشروط معافی مانگ لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں