نواز شریف اور سلمان شہباز

سابق وزیراعظم نواز شریف اور سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ، نیب

لاہور : (عکس آن لائن ) قومی احتساب بیورو نے نواز شریف اور سلمان شہباز کو پاکستان لانے کا فیصلہ کرلیا۔
العزیزیہ ریفرنس میں سزا پر عملدرآمد کیلئے بھی عدالت سے رجوع کیا جائے گا۔ نواز شریف کی طلبی کیلئے دفتر خارجہ کے ذریعے برطانیہ سے رابطے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھی نواز شریف کے مفرور ہونے سے آگاہ کرنے کا فیصلہ ہوا ہے۔
سابق وزیراعظم کو توشہ خانہ ریفرنس میں اشتہاری قرار دلوانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
نیب حکام کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت ختم ہوچکی ہے، وہ مفرور ملزم و مجرم ہیں۔

 نواز شریف اور سلمان شہباز
نواز شریف اور سلمان شہباز

اپنا تبصرہ بھیجیں