شہباز شریف

سابق وزیراعظم شہباز شریف کی ورسک روڈ پر دھماکے کی مذمت

لندن(عکس آن لائن)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف نے پشاور میں ورسک روڈ پر دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے شہید اہلکار اور زخمی افراد سے اظہار ہمدردی کیا ۔

انہوںنے کہاکہ دہشت گردی سے نجات میں ہی قوم کی بقا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار افواج پاکستان، پولیس اور دیگر اداروں کے افسروں اور جوانوں جذبے، عزم اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔سابق وزیراعظم نے زخمیوں کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعاء کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں