لاہور( عکس آن لائن) نامور گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ عروج ، زوال، آسانیاں، مشکلات زندگی کا حصہ ہیں اور میں نے ان کا سامنا کرنا سیکھ لیا ہے ، اگر آپ مشکلات سے بھاگیں گے تو یہ آپ کا تعاقب کریں گی اس لئے ان کا سامنا کرنا چاہیے ۔
ایک انٹر ویو میں حمیر ا ارشد نے کہا کہ ہمیشہ زندگی میں آگے بڑھنے کی جستجو کی ہے اور اس میں کامیاب رہی ہوں ۔ کسی بھی انسان کی زندگی میں آسانیاں ہیں تو اسے مشکلات کیلئے بھی تیار رہناچاہیے کیونکہ وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتا۔ میں نے مشکلات کا سامنا کرنا سیکھ لیا ہے اور ان سے خوفزدہ ہونے کی بجائے ان کا مقابلہ کرتی ہوں ۔ حمیرا ارشد نے کہا کہ ملک میں شوبز کی جتنی سر گرمیاں ہو رہی ہیں وہ سب کے سامنے ہیں اور میں بھی اس کے مطابق مصروف ہوں ۔