زمین ڈاٹ کام کی جانب سے پراپرٹی سیلز ایونٹ کراچی کا شاندار انعقاد‘ شہر قائد کے باسیوں کی بڑی تعداد میں شرکت

کراچی(نمائندہ عکس) پاکستان کے سب سے بڑے رئیل اسٹیٹ پورٹل زمین ڈاٹ کام کی جانب سے کراچی میں شاندار پراپرٹی سیلز ایونٹ کا کامیاب انعقاد کیا گیا جس میں شہر قائد کے باسیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور اس ایونٹ میں پیش کئے جانے والے منصوبوں پر زبردست ڈیلز سے فائدہ اٹھایا۔

زمین ڈاٹ کام
زمین ڈاٹ کام

پراپرٹی سیلز ایونٹ میں امان گالف ویو، اویسس پارک ریزیڈنشیا، ایگزیکٹیو ریزیڈنسی، رومی آئیکون، ایمپائیر آئیکون، عنایہ رائل ریزیڈنسی ، میگا مال اینڈ ریزیڈنسی، برج الجناح، کلف وسٹا، شمس آئیکون، تھیم پارک ریزیڈنسی، اومیگا مال نارتھ کراچی، اومیگا مال ائیرپورٹ، میریڈین مال، فلک کارپوریٹ سٹی کے منصوبے عوام الناس کی دلچسپی کیلئے پیش کئے گئے۔ ایونٹ کے پیش نظر ان منصوبوں پر پُرکشش ڈسکاونٹس بھی فراہم کئے جا رہے تھے۔ ان تمام منصوبوں کی مارکیٹنگ اور فروخت کے حقوق صرف اور صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر ساؤتھ طہٰ محمود کا کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، اس شہر میں رونما ہونے والی معاشی تبدیلیاں ملک بھر میں اثر رکھتی ہیں لہذا یہاں منعقد ہونے والا پراپرٹی ایونٹ ملک بھر کی پراپرٹی مارکیٹ کیلئے فائدہ مند ہوگا۔ اُنہوں نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام عوام الناس میں اعتماد کے نام کے طور پر جانی جاتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں پر شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔ زمین ڈاٹ کام نے پراجیکٹ سیلز کی دنیا میں اپنی شاندار خدمات سرانجام دی ہیں جس کی وجہ سے آج ملکی معیشت میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر ایک مرکزی شعبے کی حیثیت رکھتا ہے۔

پراپرٹی سیلز ایونٹ کے دونوں دن زمین ڈاٹ کام کی باخبر سیلز ٹیم نے مارکیٹ کی موجودہ صورتحال، تحقیق اور مکمل اعداد و شمار پر مشتمل پریزنٹیشن کے ذریعے صارفین کو محفوظ سرمایہ کاری کے حوالے سے رہنمائی اور معلومات بھی فراہم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں