زمین ڈاٹ کام

زمین ڈاٹ کام اور کینال ویلی ڈسکہ کی جانب سے فیملی گالا کا انعقاد

ڈسکہ (عکس آن لائن) پاکستان کے نامور ترین رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام اور کینال ویلی ڈسکہ نے فیملی گالا کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں سرمایہ کاروں نے اپنی فیملیز کے ہمراہ شرکت کی۔ ایونٹ میں تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا گیا تھا جس میں میجک شو، پتلی تماشا اور فیس پینٹگ وغیرہ شامل تھیں، ان سے فیملیز اور بچے بھرپور لطف اندوز ہوئے۔
کینال ویلی ڈسکہ میں ۵ اور ۱۰ مرلہ کے پلاٹس دستیاب ہیں۔ سرمایہ کاروں کو اس منصوبے کے حوالے سے تمام تر معلومات بھی فراہم کی گئیں۔ واضح رہے کہ اس منصوبے کی مارکیٹنگ اور سیلز کے حقوق صرف زمین ڈاٹ کام کو حاصل ہیں۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر پراجیکٹ سیلز سنٹرل مظفر مجید نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام پاکستان کا سب سے موثر رئیل اسٹیٹ ادارہ بن چکا ہے اور یہ لوگوں کا اعتماد ہی ہے کہ ہم اب بڑے شہروں کے ساتھ ساتھ چھوٹے شہروں میں بھی بہترین منصوبے متعارف کروا رہے ہیں۔
ریجنل منیجر سیلز ارسلان احمد نے اس موقع پر کہا کہ کینال ویلی کا کمرشل حصہ پہلے ہی فروخت کیا جا چکا ہے اور اب اس کے رہائشی سیکٹر میں منافع بخش سرمایہ کاری کا موقع موجود ھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کینال ویلی ڈسکہ کے لوگوں کیلئے شاندار منصوبہ ہے جس میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے اچھا منافع متوقع ھے۔
اس موقع پر زمین ڈاٹ کام کی ماہر ٹیم نے شرکاء کی اعداد و شمار اور مارکیٹ کی صورتحال کے حوالے سے رہنمائی بھی کی۔

جاری کردہ: زمین میڈیا پرائیوٹ لمیٹڈ

اپنا تبصرہ بھیجیں