زلمے خلیل زاد

زلمے خلیل زاد کی طالبان رہنمائوں سے ملاقات ، معاہدے کی اہمیت پر تبادلہ خیال

دو حہ (عکس آن لائن)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے قطرمیں ہفتے کی رات طالبان سیاسی دفتر میں طالبان رہنمائوں سے ملاقات کی۔ترجمان محمد نعیم کے مطابق زلمے خلیل زاد طالبان ڈپٹی لیڈر ملا برادر اور مرکزی مذاکرات کار عبدالحکیم سے ملے۔ترجمان محمد نعیم نے بتایا کہ ملاقات میں امریکا طالبان معاہدے کی اہمیت پر تبادلہ خیال ہوا۔اْنہوں نے کہا کہ ملاقات میں باقی رہ جانیوالے طالبان قیدیوں کی رہائی اور دیگر امور بھی زیرِ بحث آئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں