پاکستان بیورو

زرعی مشینری اور آلات کی درآمد میں رواں مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 70 فیصد اضافہ ہوا

مکوآنہ (عکس آن لائن)زرعی مشینری اور آلات کی درآمد میں جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران سالانہ بنیاد پر 70 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمد پر 37 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 70 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمد پر 21 ملین ڈالر زرمبادلہ صرف ہوا تھا۔

دسمبر میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمد پر 5 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا جو دسمبر 2022 کے مقابلے میں 183 فیصد زیادہ ہے، دسمبر 2022 میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمد پر 2 ملین ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔

نومبر کے مقابلے میں دسمبر میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمد میں ماہانہ بنیاد پر 44 فیصد کمی ہوئی۔ نومبر میں زرعی مشینری اور آلات کی درآمد کا حجم 9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر میں کم ہو کر 5 ملین ڈالر ہوگیا۔واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ کے دوران مشینری گروپ کی درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 11 فیصد نمو ریکارڈ کی گئی۔

مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں مشینری گروپ کی درآمدات کا حجم 3.60 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ مالی سال اسی مدت میں مشینری کی مجموعی درآمدات کا حجم 3.23 ارب ڈالر ریکارڈ کیاگیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں