اسلام آباد(عکس آن لائن) زرعی ماہرین نے ملک کے بارانی علاقوں میں گندم کی زیادہ پیداوار کیلئے صرف منظور شدہ اقسام کے بیج کاشت کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارانی علاقہ جات میں گندم کی کاشت کیلئے بہترین وقت 15 اکتوبر تا 15 نومبر ہے۔
انہوں نے بارانی علاقوں کے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ گندم کے بیج کی منظور شدہ اقسام این اے آر سی 2009 ، بارس 2009 ، دھرابی 2011 ، پاکستان 2013 ، فتح جنگ 2016 ، احسان 2016 ، بارانی 2017ء اور چکوال 50 کی کاشت کریں اور منظور شدہ اقسام کا 40 تا 50 کلوگرام بیج فی ایکڑ استعمال کریں۔ ماہرین نے ہدایت کی کہ گندم کی بھرپور پیداوار کیلئے بیج کے اگاؤ کی شرح 85 فیصد سے کم نہیں ہونی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ گندم کی جڑی بوٹیوں کے تدارک اور دیگر معلومات کیلئے محکمہ زراعت سے مشاورت بھی پیداوار میں اضافہ کا سبب بن سکتی ہے۔