ماسکو(عکس آن لائن)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف 7 سے 8 ستمبر تک بنگلادیش کا دو روزہ دورہ کریں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق روس کی وزارت خارجہ نے بتایاکہ سرگئی لاروف بنگلادیشی ہم منصب عبدالمومن سے ملاقات کریں گے۔
سرگئی لاروف کی بنگلادیشی وزیراعظم حسینہ واجد سے بھی ملاقات ہوگی۔روس کے وزیر خارجہ بنگلادیشی حکام سے دو طرفہ تعاون کے امکانات اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔