کیف (عکس آن لائن) یوکرینی صدر نے کہا ہے کہ روسی فوج کی کئی ہفتوں سے جاری بمباری کے بعد ماریوپول شہر کاکچھ نہیں بچا ہے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق ولودی میرزیلنسکی نے اطالوی پارلیمان سے ویڈیو خطاب میں کہا کہ ماریوپول میں کچھ بھی نہیں بچا ہے۔وہاں صرف کھنڈرات ہیں حالانکہ امن کے وقت اس شہرکی آبادی چار لاکھ تھی۔
جب وہ خطاب کر رہے تھے تو شہری کونسل نے یہ اطلاع دی کہ روسی فورسز نے ماریوپول پردو بڑے بم گرائے ہیں لیکن اس نے ہلاکتوں یا نقصان کی کوئی تفصیل نہیں بتائی۔روس نے فوری طور پراس حملے پرکوئی تبصرہ نہیں کیا۔کونسل کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر یہ واضح ہوگیا ہے کہ قابضین ماریوپول شہر میں دلچسپی نہیں رکھتے ہیں بلکہ وہ اسے زمین کے ساتھ ہموارکرنا چاہتے ہیں اوراسے مردہ زمین کی راکھ بنانا چاہتے ہیں۔