برسلز (عکس آن لائن)روس کی جانب سے یوکرین کے خالی کردہ علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کرنے کیلئے یورپی یونین یوکرین کو خصوصی امداد فراہم کرے گا۔ اس بات کا اعلان یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے علاقے کے دورے کے دوران کیا۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روسی فوج نے یوکرین کے جن علاقوں پر قبضہ کیا تھا وہاں سے واپس جاتے ہوئے وہ بارودی سرنگیں بچھا گئے ہیں۔
آئندہ انسانی جانوں کو پیش آنے والے حادثات سے بچاو? کیلئے ضروری ہے کہ ان علاقوں سے بارودی سرنگیں صاف کی جائیں۔اس کیلئے یورپی یونین فنڈز فراہم کرے گا۔انہوں نے اعلان کیا کہ اس حوالے سے 25 ملین یورو کی پہلی قسط فوری طور پر جاری کی جارہی ہے۔