یوکرائنی صدر

روس کے وعدوں کا یقین نہیں کرتے ہیں ،یوکرائنی صدر

کیف(عکس آن لائن) یوکرین کے صدر ولودی میر زیلنسکی نے باور کرایا ہے کہ وہ یوکرین میں فوجی آپریشن میں کمی کے حوالے سے روسی وعدوں پر یقین نہیں رکھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے واضح کیا کہ یوکرین کی فوج ملک کے مشرق میں نئے معرکوں کے لیے تیاری کر رہی ہے۔ اس سے قبل روس نے یوکرین کے دارالحکومت کیف کے اطراف فوجی کارروائیاں روک دینے اور مشرقی علاقے دونباس پر توجہ مرکوز کرنے کا اعلان کیا تھا۔زیلنسکی نے مزید کہا کہ ہم کسی بھی طرح کی چکنی چپڑی باتوں میں نہیں آئیں گے۔

یوکرین کے کسی بھی علاقے سے روسی افواج کا کوئی ابھی انخلا ہمارا دفاع کرنے والوں کے عمل کا نتیجہ ہو گا۔زیلنسکی کے مطابق ان کا ملک اس وقت آزادی کی خاطر عالمی مزاحمت کا مرکز بن چکا ہے۔ لہذا یوکرین عالمی برادری سے ہتھیاروں کی فراہمی کے مطالبے کا حق رکھتا ہے۔ ان میں فوجی ٹینک ، طیارے اور توپیں شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں