روس

روس نے اپنی گیس پائپ لائن میں لیکیج کا ذمہ داربالواسطہ طور امریکہ کو ٹھہرا دیا

ماسکو(عکس آن لائن)روس نے اپنی گیس پائپ لائن سے ہونے والے اخراج کے بارے میں یہ کہتے ہوئے بالواسطہ طورالزام امریکہ لگادیا ہے کہ جس علاقے میں پائپ لائن میں لیکیج ہوئی ہے وہ علاقہ مکمل طور پر امریکی انٹیلی جنس کے کنٹرول میں ہے۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کریملن کے حامی براڈ کاسٹ ادارے کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ ڈنمارک اور سویڈن کے درمیان کے علاقے کے پانیوں پرامریکی کنٹرول ہے اور جن چار مقامات پر لیکیج کی اطلاعات سامنے آئی ہیں وہ نارڈ سٹریم 1 اور نارڈ سٹریم 2 سے متعلق ہیں۔ترجمان کے مطابق یہاں سے پائپ لائن بالٹک کے سمندروں کا علاقہ روس اور جرمنی کے درمیان بنتا ہے،یہ سب نیٹو سے جڑے ملکوں کا علاقہ ہے۔ تاہم ترجمان نے امریکہ کے خلاف کوئی ثبوت نہیں دیے ہیں۔

روسی ترجمان نے اپنے انٹرویو میں کہایہ سب ملک امریکی انٹیلی جنس کے زیر اثر ہیں، ان میں سے ڈنمارک نیٹو کا ممبر ہے کبکہ سویڈن کی نیٹو رکنیت التوا میں ہے۔روس بارہا مغربی ممالک میں امریکی اثر رسوخ کے بارے میں اور یورپ میں فوجی اتحاد کے خلاف بات کرتا رہتا ہے۔ دوسری جانب یورپی یونین کو شبہ ہے کہ روسی پائپ لائن کی لیکیج میں تخریب کاری کا دخل ہے۔جبکہ روس نے اپنی پائپ لائن میں رکاوٹ کی صورت میں سخت ردعمل کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں