فیصل آباد (عکس آن لائن) رواں ما لی سال کے پہلے 4ماہ پاکستان کی مجمو عی ا یکسپورٹ میںصرف4فیصد اضافہ پاکستان کی ایکسپورٹ بڑھا نے کے لیے حکومت کو ایکسپورٹر زصنعتکاروں سے مل کر بہتر پالیسیاں بنانے کی ضرورت ہے
تفصیل کے مطابق گز شتہ مالی سال کے پہلے 4ماہ میں پاکستان کی مجموعی ایکسپورٹ 7ارب27کروڑ ڈالر تھی جو رواں ما لی سال کے اسی عرصہ میں 4فیصد اضا فے کے سا تھ بڑھ کر 7کروڑ55کروڑ ڈا لر ہو گئی ایکسپورٹرز کے مطا بق حکومت فوری طور پر زیروریٹڈ انڈسٹری کی مراعات بحال کر ئے ایکسپورٹرز کے روبیٹ کی مد میں دبا ئے گئے اربوں روپے واپس کر ئے اور مو جودہ حکو مت کو ایکسپورٹرز صنعت کاروں کو اعتماد میں لیکر بہتر پا لیسیا ں بنانے کی ضرورت ہے ایکسپورٹرز نے کہا کہ ملکی ایکسپورٹ بڑ ھا نے کے لیے حکومت جنگی بنیادوں پر کام کر ئے۔