چائنا میڈیا گروپ

رواں سال کے لئے “واک ان چائنا” نامی سرگرمی کا ووہان شہر میں آغاز

بیجنگ (عکس آن لائن)چائنا میڈیا گروپ کے تحت سی جی ٹی این نے ووہان میونسپل حکومت کے ساتھ مل کر چینی اور غیر ملکی میڈیا کی 2025 کی مشترکہ انٹرویو سرگرمی کی افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا۔ اس میں چین میں ویتنام اور نیپال کے سفراء اور انڈونیشیا کے سفارت خانے کے نائب سربراہ سمیت پانچ ممالک کے سفارت کاروں ، نیز ویتنام، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، لاؤس، ترکیہ اور دیگر ممالک کے مین اسٹریم میڈیا کے 20 رپورٹرز نے شرکت کی ۔

افتتاحی تقریب میں سی جی ٹی این کے ایگزیکٹو ڈپٹی ایڈیٹر ان چیف اور سینٹر فار ایشیا اینڈ افریقہ کے ڈائریکٹر آن شیاؤیو نے بتایا کہ 2025 میں “واک ان چائنا” کی پہلی سرگرمی “ووہان کی دریافت ” سے شروع ہوگی، اور ویتنام ٹی وی، ویتنام نیوز ایجنسی، ہنوئی ریڈیو اور ٹیلی ویژن ، انڈونیشین نیشنل ٹیلی ویژن، لاؤ نیشنل ٹیلی ویژن، لاؤ نیشنل ریڈیو، ترک نیشنل ریڈیو اور ٹیلی ویژن اور تھائی نیشنل ٹیلی ویژن پر مشتمل پانچ ممالک کی مین اسٹریم میڈیا ٹیمیں اس سرگرمی میں شریک ہیں ۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال بھی چائنا میڈیا گروپ نے چین کے 11 صوبوں، خود اختیار علاقوں اور میونسپلٹیز میں “واک ان چائنا” کے نام سے ایک مشترکہ انٹرویو سرگرمی کا اہتمام کیا تھا، جس میں 23 ایشیائی اور افریقی ممالک کے 100 سے زائد میڈیا پروفیشنلز، انٹرنیٹ انفلوئنسرز اور فنکاروں کو چین کے شہروں اور دیہاتوں کا دورہ کرنے اور چین کی جدیدیت کی واضح تصویر دیکھنے کے لئے مدعو کیا گیا تھا۔