ممبئی (عکس آن لائن)بالی ووڈ کی ایکشن فلموں کے معروف اداکار اور ماضی کے لیجنڈری ہیرو دھرمیندر کے بیٹے بوبی دیول نے فلم اینیمل کے ساتھی اداکار رنبیر کپور کے بارے میں کہا کہ وہ کسی عدم تحفظ میں مبتلا نہیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بوبی دیول نے کہا کہ ہم دونوں کا تعلق فلمی گھرانوں سے ہے اور ہم جانتے ہیں کہ کس طرح انڈسٹری کا حصہ بنا جاتا ہے۔ ہدایتکار سندیپ ریڈی وانگا کی فلم میں ولن ابرار کا کردار ادا کرنے والے بوبی دیول نے رنبیر کی اس موقع پر کھلے دل سے تعریف کی اور انہیں حیرت انگیز آدمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں انہیں بہت پسند کرتا ہوں۔
بوبی نے کہا کہ میں نے بہت سارے اداکاروں کے ساتھ کام کیا لیکن رنبیر نے مجھے بہت عزت دی، وہ سپر اسٹار ہونے کے باوجود فلم کی پروموشن کے لیے جہاں کئی بھی گیا وہ مجھے ہر جگہ اپنے ساتھ ساتھ لے کر گیا۔ایسا کوئی بھی نہیں کرتا، ہر کوئی یہ چاہتا ہے کہ شہرت اپنے تک محدود رکھے لیکن وہ اس قسم کا نہیں اور نہ ہی اسے کسی قسم عدم تحفظ یا خوف ہے۔
واضح رہے کہ فلم اینیمل میں بوبی دیول اور رنبیر کپور کے درمیان خوفناک قسم کی لڑائی ہوتی ہے۔فلم کے مختلف مناظر کی عکس بندی کے لیے تیاری کے حوالے سے بوبی نے کہا ہم نے سات آٹھ دن ممبئی میں ریہرسل کی اور پھر انگلینڈ چلے گئے تھے۔