لاہور( عکس آن لائن) سینئر اداکار عرفان کھوسٹ نے کہا ہے کہ ایک وقت تھا جب اسٹیج ڈرامہ میں تفریح کے ساتھ معاشرے کی اصلاح کا پہلو بھی ہوتا تھا مگر بد قسمتی سے آج کے ڈرامے میں تفریح ہے اور نہ ہی اصلاح کا کوئی پہلو نظر آتا ہے ،
رقص اسٹیج ڈرامے کا لازمی جزو نہیں بلکہ اسے اپنے مفادات کے لئے زبردستی اس کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ ایک انٹر ویو میں عرفان کھوسٹ نے کہا کہ موجودہ دور میں چند ایسے لوگ رہ گئے ہیں جو اصل اسٹیج ڈرامے سے واقفیت رکھتے ہیں مگر صورتحال گھمبیر ہونے کی وجہ سے وہ بھی کنارہ کشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔
آج بھی ایسے ڈرامے پیش کئے جا سکتے جس سے اسٹیج کو دوبارہ اس کی اصل ڈگر پر واپس لا یا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رقص کو اسٹیج کا لازمی جزو قرار دینے والے حقیقت کو جھٹلا رہے ہیں اورلوگ اس سے اچھی طرح آگاہ ہیں۔