لاہور(عکس آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے صدر وجے یو آئی (ف) سربراہ مولانا فضل الرحمان نے سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کی وفات پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نفیس اور ملنسار شخصیت تھے ۔
اپنے تعزیتی بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ رحمان ملک کے ساتھ طویل عرصہ رفاقت رہی ،دعا ہے کہ رب کریم ان کی خطائوں سے درگزفرمائے اور انہیں اعلی مقام عطا فرمائے ۔رحمان ملک کی سیاسی اور جمہوری خدمات کو یاد رکھا جائے گا ۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے خدا کی ذات ان کے ا ہل خانہ کو صبر جمیل عطا کرے ۔