ماہ نور

ربیع الاول بڑی رحمتوں اور عظمتوں کا مہینہ ہے،ماہ نور

خالق نگر(عکس آن لائن) معروف اداکارہ وپرفارمرماہ نورنے کہا ہے کہ ربیع الاول بڑی رحمتوں اور عظمتوں کا مہینہ ہے حضور ۖ کی تشریف آوری سے دنیا جہان کا کفر ٹوٹ گیااور سارا جہان روشن ہوگیا ہر طرف امن وسلامتی کی فضاقائم ہوئی حضور پاکۖ کی ولادت باسعادت اللہ تعالیٰ کی طرف سے بہت بڑی نعمت ہے اس نعمت کا جنتا بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے،ماہ نورنے کہا کہ پیارے نبیۖ تمام جہانوں کے لئے رحمت ہیں .

آپۖ نے انسانیت، اخلاق ، محبت، رواداری اور مساوات کا درس دیاحضرت محمد ۖ کی ذات باعث تخلیق کائنات ہے،انہوں نے کہا کہ آپ ۖ کی آمد کا جشن مناناہر مسلمان کے جذبات کی عکاسی کرتا ہے کیونکہ نبی کریمۖ کی ولادت باسعادت عاشقان رسول کی سب سے بڑی عید ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں