راولپنڈی ٹیسٹ

راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے کمنٹری پینل اور براڈکاسٹ پلان تیار

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ کی اعلیٰ معیار کی کوریج فراہم کرنے کی منصوبہ بندی کرلی ہے، آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل میچ،7 فروری سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شروع ہوگا، اس حوالے سیپی سی بی نے کمنٹری پینل اور براڈ کاسٹ پلان کا اعلان کردیا ہے،

میچ کی براڈ کاسٹ کوریج ٹین اسپورٹس کے اشتراک سے ممکن ہوگی جو23 مختلف ایچ ڈی کیمروں کی مدد سے مداحوں کو ٹی وی اسکرین سے جوڑے رکھے گی۔ براڈ کاسٹ پلان میں2 سپر سلو اسپن ویژن کیمراز سمیت ایک الٹر ہائی اسپیڈ کیمرہ بھی شامل ہے۔ میچ کے دوران اسٹمپ کیمراز اور ہاک آئی بال ٹریکنگ سمیت جدید پروڈکشن کا یہ نظام امپائرز کو ڈی آر ایس کے فیصلوں میں بھی معاونت فراہم کریگا۔ دن کے آغاز سے قبل اور اختتام پر اسٹریٹ ڈرائیو شو کے ذریعے دن بھر کے کھیل پر تجزیہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر سابق کرکٹر زرمیز راجہ، بازید خان، اطہر علی خان، شمیم چوہدری اورڈینی موریسن بطورکمنٹیٹر زمیچ کے دوران میدان میں ہر لمحہ بدلتی صورتحال پر تبصرہ کریں گے۔پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان شیڈول ٹیسٹ میچ کو دنیابھر کے مداحوں تک پہنچانے کے لیے انتہائی پیشہ ور اسٹاف بھی براڈ کاسٹ کریو میں شامل ہے۔برصغیر میں موجود کرکٹ کے مداح www.sonyliv.com پر بھی میچ کی لائیو اسٹریم دیکھ سکتے ہیں۔راولپنڈی میں شیڈول ٹیسٹ میچ، کیریبین میں ٹین کرکٹ ،جنوبی افریقہ میں سپر سپورٹس ، آسٹریلیا میں فوکس، جنوب مشرقی ایشیا میں سونی اور انڈین برصغیر میں سونی پکچرز نیٹ ورک انڈیا پر پر براہ راست دیکھا جاسکتا ہے۔ شائقین کرکٹ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ملائیشیا میں آسٹرو، امریکہ میں وِلوجبکہ پاکستان میں ٹین سپورٹس پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں