راولپنڈ ی ٹیسٹ

راولپنڈ ی ٹیسٹ ، امام الحق کی ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری

راولپنڈی(عکس آن لائن) پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی بیٹر امام الحق نے ٹیسٹ کیریئر کی پہلی سنچری بنالی ۔ جمعہ کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا اور قومی ٹیم کو پہلا نقصان 105 رنز پر ہوا جب عبداللہ شفیق چھکا لگانے کی کوشش میں ناتھن لیون کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو ئے، انہوں نے 44 رنز کی اننگز کھیلی۔امام الحق نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی پہلی سنچری اسکور کی، ان کی اننگز میں 2 چھکے اور 13 چوکے شامل ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں