رابی پیرزادہ

رابی پیرزادہ نے قالینوں کا کاروبار بھی شروع کر دیا

لاہور(عکس آن لائن )شوبز کو خیر باد کہنے والی رابی پیرزادہ نے قالینوںکا کاروبار بھی شروع کر دیا ۔ رابی پیرزادہ نے بتایا کہ میں نے اپنے پشتون بھائیوں کے ساتھ مل کر قالینوں کا کاروبار شروع کر دیا ہے ،ہماری پہلی لاٹ ختم ہو چکی ہے اور دوسری لاٹ آرہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی پہنچ کو دیکھتے ہوئے قالینوںکی قیمت انتہائی کم رکھی گئی ہے ۔

انہوںنے کہا کہ اس کاروبار کا مقصد بھی صرف اور صرف رابی پیرزادہ فائونڈیشن کے منصوبوں کو چلانے کے لئے معاونت حاصل کرنا ہے ۔ میں اپنے پشتون بھائیوں کی شکر گزار ہوں جنہوںنے اس نئے کام میں میر اساتھ دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میری جتنی بھی زندگی ہے میں نے اسے فلاحی کاموں کیلئے وقف کر دیا ہے ۔رابی پیرزادہ نے پشتو زبان میں پیغا م بھی دیا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں