رابی پیرزادہ

رابی پیرزادہ نے اپنی جان کو خطرے سے متعلق خبروں کی تردید کردی

لاہور (عکس آن لائن) شوبزسے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابق گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اس بات کی پرزور تردید کی ہے کہ ان کی جان کو کسی قسم کا خطرہ لاحق ہے۔ مختلف ویب سائٹس پر اس حوالے سے خبریں زیر گردش ہیں کہ رابی پیرزا دہ کو مسلسل دھمکیاں مل رہی ہیں۔

اس حوالے سے انسٹا گرام اور ٹوئٹرپر کی جانے والی پوسٹ میں رابی نے ایسی خبروں کو مکمل طور پر بے بنیاد قرار دیا ہے۔ رابی پیرزادہ نے جھوٹی خبریں پھیلانے والے میڈیا گروپس پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ مجھے پاکستان اور یہاں کے لوگوں سے محبت ہے جو کہ سچائی کے بجائے مصالحہ خبریں بنانیوالوں سے زیادہ ذمہ دار ہیں۔ رابی پیرزادہ نے اسی پوسٹ میں یہ بھی بتایا کہ کہ وہ 25 جنوری کو عمرے کی ادائیگی کے لیے جارہی ہیں اور سب سے دعاں کی درخواست بھی کی۔ انسٹا پوسٹ پر رابی نے مزید واضح کیا کہ جب میں نے اس وقت سیاسی پناہ حاصل نہیں کہ جب یہ لوگ جھوٹی خبریں بنا رہے تھے تو اب میری جان کو کیا خطرہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں