لاہور(عکس آن لائن) سینئر اداکارہ روبی انعم نے کہا ہے کہ ہم لوگوںنے موت کوفراموش کردیا ہوا ہے اوراس بات سے بے خبرہیں کہ ہم نے قبرمیں جانا ہے ، شوبز کی دنیا ایسی ہے کہ لوگ ایک دوسرے کی غیبت کرتے ہیں اور یہ بھول جاتے ہیں یہ بڑے گناہوں میں سے ایک ہے۔ انہوںنے ایک انٹرویو میںکہا کہ دین اسلام اچھے انسان بننے کا درس دیتا ہے اوردین کے راستے پر چل کر ہی ہم فلاح پا سکتے ہیں ۔ آج نفسا نفسی کا عالم یہ ہے کہ ہمیں اپنے پڑوس کے لوگوں کے حالات کا علم نہیں ہوتا بلکہ ہمارے پاس اتنی بھی فرصت نہیں کہ پڑوسیوں کے نام کا بھی علم ہو۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں دنیا داری کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی میںدین کو بھی شامل کرناچاہیے ، اس امتزاج سے ہماری دنیا اور آخرت سنور جائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- علی امین گنڈاپور نے واجبات اور لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو 15 دن کا وقت دیدیا
- عطا اللہ تارڑ کو قومی ورثہ و ثقافت کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا، نوٹیفیکیشن جاری
- ہر سال 75 لاکھ افراد دنیا بھر میں بلند فشار خون کے باعث اس جہان فانی سے کوچ کر جاتے ہیں،طبی ماہرین
- لڑکیا ں ماڈلنگ کو بطور پیشہ اختیار نہ کریں،ڈیزائنر ماریہ بی
- سپر اسٹار خانز میں سے سب سے زیادہ سلمان خان پسند ہیں،کرن رائو