زلمے خلیل زاد

دہشتگرد صرف تعلیم کیخلاف نہیں بلکہ لاعلمی کے حامی ہیں، زلمے خلیل زاد

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ دہشت گرد صرف تعلیم کے خلاف نہیں بلکہ لاعلمی کے حامی ہیں۔امن کے لیے متحد ہوں اور جنگ بندی کا راستہ تلاش کریں جبکہ سیاسی مفاہمت کو تیز کیا جائے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ز لمے خلیل زاد نے کابل یونیورسٹی حملے کے متاثرین سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے اپنے بیا ن میں کہا کہ دہشتگرد افراتفری، عدم استحکام، دہشت گردی اور غربت کا پھیلاو چاہتے ہیں۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ دہشتگرد امن کے مخالف اور خوفزدہ ہیں، وہ مستقل جنگ کیخواہاں ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ کابل حملہ حکومت اور طالبان کے لیے ایک دوسرے کے خلاف پوائنٹس اسکورنگ کا موقع نہیں۔اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد حملے مشتر کا دشمن ہیں، انہوں نے کہا کہ داعش یا کسی بھی دہشتگرد تنظیم کو غیر انسانی حرکتوں سے روکا جائے۔زلمے خلیل زاد کا مزید کہنا تھا کہ امن کے لیے متحد ہوں اور جنگ بندی کا راستہ تلاش کریں جبکہ سیاسی مفاہمت کو تیز کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں