دھان

دھان کی موٹی اقسام کی کاشت 20 مئی سے شروع کرنے کی ہدایت

قصور(عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو اری 6، کے ایس 282 ، کے ایس کے 133، نیاب اری 9وغیرہ سمیت دھان کی موٹی اقسام کی کاشت 20 مئی سے شروع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اورکہاگیاہے کہ کاشتکار20مئی سے قبل دھان کی کاشت نہ کریں جبکہ پنیری کی کاشت کے لئے صاف ستھرا اور صحتمندبیج استعمال کیا جائے اوربیج سے پھیلنے والی بیماریوں کے تدارک کے لئے بیج کو مناسب پھپھوندکش زہرضرورلگائیں۔

ترجمان محکمہ زراعت نے اپنے پیغام میں کاشتکاروں سے کہا ہے کہ دھان کی ایک ایکڑ پنیری کواگانے کے لئے موٹی اقسام کا شرح بیج تر یا کدوکے طریقہ میں 6سے7کلوگرام، خشک طریقہ میں 8سے10کلوگرام اور راب کے طریقہ میں 12 سے15کلوگرام بیج استعمال کیاجائے ۔انہوں نے بتایا کہ کاشتکار دھان کی پنیری کی کاشت20مئی سے پہلے شروع نہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں