نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم

دوسرا ٹی ٹونٹی ، نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 9وکٹوں سے شکست دیدی

آکلینڈ(عکس آن لائن) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرا ٹی ٹونٹی میچ سری لنکا کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا، 3 میچز کی سیریز 1-1 سے برابر ہو گئی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کی ٹیم 19اوورز میں 141رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔سری لنکا کی جانب سے کوشال پریرا نے 35اور دھنن جایا ڈی سلوا نے 37 رنز بنائے۔نیوزی لینڈ کی طرف سے فاسٹ بولر ایڈم ملن نے 26 رنز دے کر 5 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

نیوزی لینڈ نے 32گیندیں پہلے ہدف ایک وکٹ پر پورا کر لیا، نیوزی لینڈ نے 14.4اوورز میں ایک وکٹ پر 146 رنز بنائے۔ٹم سیفرٹ 79 اور ٹام لیتھم 20 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ 8اپریل کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں