کوالالمپور (عکس آن لائن)ملائیشیا کے وزیراعظم محیی الدین یاسین نے اپنے سعودی عرب کے دورے کو تزویراتی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے اورکہاہے کہ وہ اپنے دورے کے دوران دونوں مسلمان برادر ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے سمیت دیگر اہم اور پر سعودی قیادت سے بات چیت کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ سعودی قیادت کے ساتھ ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ تجارت، سرمایہ کاری، مذہبی امور اور دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینا شامل ہے۔خیال رہے کہ ملائیشیا کے وزیراعظم کل ہفتے کے روز جدہ پہنچے تھے۔ ملائیشین نیوز ایجنسی کے مطابق وزیراعظم محیی الدین یاسین نے عمرہ ادا کیا۔وزیراعظم یاسین مدینہ منورہ بھی جائیں گے جہاں وہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی حاضری دیں گے۔ ان کے دورہ سعودی عرب میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز سے بھی ملاقات متوقع ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چائنا میڈیا گروپ اور رینمن یونیورسٹی آف چائنا کے اشتراک سے ایک جرنلزم کالج قیام
- حب الوطنی چینی قومی جذبے کی بنیاد ہے، چینی صدرط
- دستاویزی فلم “بحیرہ جنوبی چین میں دھند میں نیوی گیشن کی سچائی”کی لانچنگ
- چین نے اصلاحات کے ذریعے اپنی ترقی حاصل کی ہے ، چینی میڈ یا
- آسمان میں لکھی چین کی میری کہانی ” کی خصوصی تقریب کا امریکہ میں انعقاد