لندن(عکس آن لائن) دنیا بھر میں معاشی عدم مساوات ( امیر اور غریب کے درمیان فرق) بڑھتی جا رہی ہے،8 امیر ترین افراد کے پاس اتنی دولت ہے جو دنیا کی آدھی آبادی کے دولت کے برابر ہے۔
غربت کے خاتمے کے لیے کام کرنے والے ادارے آکسفیم کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے 8 امیر ترین افراد کے پاس اتنی دولت ہے جو دنیا کی آدھی آبادی کے دولت کے برابر ہے۔آکسفیم کا کہنا ہے کہ دنیا میں 1810 ارب پتی موجود ہیں جن کے پاس موجود دولت دنیا کے 70 فیصد افراد کے برابر ہے، دنیا کیآدھی غریب ترین آبادی میں سے 80 فیصد افریقہ اور بھارت میں رہتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین فرد جیف بیزوس کے پاس اتنی دولت ہے کہ وہ 3 سال تک پاکستان جیسے ملک کے سالانہ بجٹ کے پیسے اپنے پلے سے ادا کرسکتے ہیں تاہم وہ اپنی تمام تر دولت کے ساتھ امریکہ کو صرف پانچ دن چلا پائیں گے۔
