کوڑھ

دنیا بھر میں کوڑھ کی روک تھام کا عالمی دن29جنوری کو منایا جائیگا

جہانیاں(عکس آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں جذام(کوڑھ) کی روک تھام کا عالمی دن29جنوری کو منایا جائے گااس دن کے منائے جانے کا مقصد دنیا بھر میں جلد کی موذی مرض جذام(کوڑھ ) کی روک تھام کے متعلق شعور و آگہی پیدا کرنا اور جذام کے مریضوں کی بحالی اور معاشرے سے ان کے خلاف امتیازی برتاؤ کی روک تھام کرناہے۔اس دن کی مناسبت سیجہانیاں سمیت ملک بھر میں مختلف سماجی تنظیموں اور شعبہ صحت سے منسلک سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی جانب سے سیمینارز،واکس اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جس سے ماہرین صحت جذام(کوڑھ ) کے موذی مرض سے پیدا شدہ پیچیدگیوں ،علاج معالجے اور اس کی علامات و بچاؤ کے متعلق آگاہی فراہم کریں گے۔

پاکستان میں حکومت کی بھرپور کوششوں اور اقدامات کی بدولت جذام کے مرض پر قابو پایا جا چکا ہے اور اب پاکستان میں ہر سال جذام کے چند سو مریض سامنے آتے ہیں جن میں سے بیشتر مریضوں کا ابتدائی مراحل میں ہی علاج کیا جاتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں