ڈسکہ (عکس آن لائن)پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یکم دسمبرکو ایڈز سے بچاؤکا عالمی دن منایا جارہا ہے ،یہ دن منانے کا مقصد عوام میں اس مہلک مرض سے بچاؤ کیلئے احتیاطی تدابیر کے بارے میں شعور و آگاہی پید اکرنا ہے اقوام متحدہ کے تحت ایڈزکا عالمی دن پہلی مرتبہ 1987ء میں منایا گیا ایک سروے کے مطابق ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں جنوب ایشیائی ممالک میں پاکستان دوسرے نمبر پر ہے جبکہ ایڈزکا مرض دنیا کی چوتھی بڑی بیماری کے طور پر سامنے آرہا ہے اوراس وقت پوری دنیا میں تقریباچارکروڑ افراد ایچ ائی وی وائرس کاشکار ہیں پاکستان میں ایچ آئی وی ایڈز سے متاثرہ ہزاروں کی تعداد میں ایسے افراد ہیں جو اپنی بیماری سے متعلق آگاہی نہیں رکھتے ،
ایڈز کا علاج بروقت تشخیص اور احتیاط کے ساتھ ساتھ مثبت رویہ اپنائے بغیر ممکن نہیں ہے ایڈز انسانی جسم کی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت اس قدر کم کردیتا ہے کہ وہ جراثیم بھی جوعام طورپر بیماری پیدا کرنے کے بھی قابل نہیں ہوتے، بیماریوں کاباعث بنناشروع ہوجاتے ہیں