اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر ا نسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا اوردنیا ایک مہینے سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو،لاک ڈا ون اور گرفتاریاں دیکھ رہی ہے، اگرپاکستان دنیا سے یہ کہتا ہے کہ آوازاٹھائیں اوربدمعاش مودی سرکارسے اس بارے میں بات کریں توکیا یہ استحصال ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انسانی حقوق کی وفاقی وزیر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ عالمی میڈیا اوردنیا ایک مہینے سے مقبوضہ کشمیرمیں کرفیو،لاک ڈا ون اورگرفتاریاں دیکھ رہی ہے، بھارتی قابض فورسزنہتے کشمیریوں کا قتل،پیلیٹ گن کا استعمال کررہی ہیں ، اگرپاکستان دنیا سے یہ کہتا ہے کہ آوازاٹھائیں اوربدمعاش مودی سرکارسے اس بارے میں بات کریں توکیا یہ استحصال ہے۔