کراچی (نمائندہ عکس ) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دعا زہرا کا ایم ایل او کرانے کی درخواست مسترد کر تے ہوئے تفتیشی افسر کو 6 اگست تک ضمنی چالان جمع کرانے کی مہلت دیدی ۔
پیر کو کراچی کی مقامی عدالت نے دعا زہرا کا ایم ایل او کرانے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ کراچی کے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے دعا زہرا کا ایم ایل او کرانے کی درخواست کو مسترد کردیا۔ دوسری جانب تفتیشی افسر نے مقدمے کا ضمنی چالان پیش کرنے کے لیے عدالت سے مہلت طلب کرلی جس پر عدالت نے تفتیشی افسر کی مہلت کی درخواست کو منظور کرلیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو 6 اگست تک ضمنی چالان جمع کرانے کی مہلت دی اور کیس کی مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کردی۔