لاہور (نمائندہ عکس)وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ دشمن وطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے۔اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کراچی میں دھماکے کی مذمت ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے دھماکے میں جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا جبکہ حمزہ شہباز نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ اتحاد و اتفاق سے ہی ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہے، دشمن وطن عزیز میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ دشمن کے عزائم ناکام بنانے کے لئے سب کو سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کا سوچنا ہو گا۔
واضح رہے کہ کراچی کی مصروف ترین شاہراہ ایم جناح روڈ پر واقع میمن مسجد کے نزدیک واقع گودام میں دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جب کہ 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔