دبئی

دبئی میں بھی افراط زر بڑھنے سے مہنگائی میں اضافہ ہو گیا

دبئی (عکس آن لائن)دبئی میں بھی اشیائے صرف کی قیمتیں تیزی سے اونچی ہو گئی ہیں۔ صارفین کے لیے ان قیمتوں کی سطح یورپی ممالک اور سنگاپور کی طرح آسمان کو چھونے لگی ہے۔ یہ صورت حال پچھلے تین برسوں کے دوران افراط زر میں ہونے والے اضافے کی وجہ ہوئی ہے۔بلوم برگ نے 2016 سے جب سے افراط زر کی مانیٹرنگ شروع کی ہے دبئی میں افراط زر کی شرح ان دنوں بلند ترین سطح 7،1 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اس وجہ سے ٹرانسپورٹ، تفریحی سرگرمیوں کے اخراجات میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا ہے۔ حتی کہ کھانے پینے کی اشیا بھی اس مہنگائی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں۔دبئی میں حالیہ اکتوبر تک افراط زر کی شرح منفی تھی، اب معلوم ہو رہا ہے کہ خلیجی ممالک قیمتوں کے اس بڑھنے کے عمل سے محفوظ نہیں رہے ہیں۔ جیسا کہ عالمی معیشت بھی اس کی زد میں ہے۔اس صورت حال کے پیش نظر امارات اور دبئی نے اپنے کم آمدنی والے کارکنوں کو اربوں ڈالر پر مبنی ایک ریلیف پیکج کا پہلے ہی اعلان کر رکھا ہے۔ اب اشیائے صرف کو ذخیرہ بھی کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں