لندن (عکس آن لائن)شہزادہ ہیری اپنی اہلیہ میگھن مارکل کے بغیر دادا پرنس فلپ کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے برطانیہ پہنچ گئے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق پرنس ہیری لاس اینجلس سے لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹ پہنچے اور اب وہ قرنطینہ کریں گے۔ذرائع نے بتایاکہ میگھن مارکل بھی ہیری کے ساتھ آنا چاہتی تھیں تاہم حاملہ ہونے کی وجہ سے ان کے ڈاکٹرز نے انہیں سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا۔واضح رہے کہ 9 اپریل کو ملکہ برطانیہ کے شوہر ڈیوک آف ایڈنبرا شہزادہ فلپ 99سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ بکنگھم پیلس کے مطابق شہزاد فلپ کچھ دنوں سے بیمار تھے۔واضح رہے کہ شاہی ذمہ داریوں سے دستبرداری کے بعد گزشتہ سال ہیری امریکا چلے گئے تھے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چین میں مشترکہ مارکیٹ کی تعمیر کے لیے رہنما اصولوں کا اجراء
- چین کا 2029 تک بزرگوں کی دیکھ بھال کی خدمات کا نیٹ ورک بنیادی طور پر مکمل کرنے کا منصوبہ
- سی پی سی کا چین میں بدعنوانی کے خلاف جنگ میں انتہائی اہم کردار
- چین اور امر یکہ کا اختلافات کو حل کر نے پر اتفاق
- چین میں زلزلہ کے باعث 95 افراد ہلاک، 130 زخمی، بڑی تعداد میں عمارتیں منہدم