مقبوضہ بیت المقدس(عکس آن لائن)فلسطینی ریاست کے قیام کے سلسلے میں برطانیہ کو اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے موقف سے مایوسی ہوئی ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ مایوسی اسرائیلی ریاست کی تصور کی بانی اور اسرائیل کے انتہائی اولین سہولت کار برطانیہ کے وزیر اعظم کے دفتر جاری کردہ بیان میں ظاہر کی تاہم برطانوی وزیر اعظم رشی سونک کے اس بیان میں خود مختار فلسطینی ریاست کے بارے برطانیہ کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ۔
نیتن یاہو نے کہا کہ دریائے اردن کے مغربی علاقے میں اسرائیلی کنٹرول کو کمزور نہیں کرے گا۔اسرائیلی وزیر اعظم کے ان خیالات پر برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان نے کہا کہ ہمیں اسرائیلی وزیر اعظم کی طرف سے سن کر مایوسی ہوئی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ برطانیہ کی پوزیشن دوریاستی حل کے لئے آج بھی برقرار ہے۔
کہ ایک آزاد فسلطینی ریاست جو محفوظ و مامون اسرائیلی ریاست کے ساتھ اپنا وجود رکھے ۔یہ خطے کے پائیدار امن کے لئے ضروری ہے۔ جیسا کہ برطانوی وزیر اعظم کے ترجمان نے تازہ بیان میں کہا کہ علاقے میں پائیدار سلامتی کے لئے ایک لمبا راستہ ہو گا۔ لیکن ہم دوریاستی حل کے کئے اپنی طویل مدتی حمایت جاری رکھیں گے۔گویا برطانیہ جس حل کو ضروری سمجھتا ہے اس کے لئے ابھی مزید لمبی مدت کے انتظار کے لئے بڑا واضح ہے۔