خواتین کےعالمی دن

خواتین کےعالمی دن کے موقع پر کرن فاونڈیشن اور زید زی انسٹی ٹیوٹ آف بیوٹیشن کے درمیان ایم او یو سائن

لاہور(عکس آن لائن) خواتین کے عالمی دن کے موقع پرکرن ویلفیئر فاونڈیشن اور معروف ادارے زید زی انسٹی ٹیوٹ آف بیوٹیشن کے درمیان ایک ایم او یو سائن کرنے کی تقریب لاہور آفس میں منعقد ہوئی.

جس میں زید زی انسٹی ٹیوٹ آف بیوٹیشن کے منیجنگ ڈائریکٹر سرزید زی اورکرن ویلفیئرفاونڈیشن کے چیئر پرسن ڈاکٹر طاہر رسول نے ایم او یو پر دستخط کئے۔

صدرکرن ویلفیئرفاونڈیشن روبی ہاشم‘ جنرل سیکرٹری محمد عبداللہ‘ بیگم رئیسہ اظہار‘عافیہ علی خان‘ ڈاکٹر افشین سہیل‘ ڈاکٹر وسیم عباس‘ ڈاکٹر مہوش برہان‘ محمد عامر اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ایم او یو کے مطابق زید زی انسٹی ٹیوٹ آف بیوٹیشن ہرماہ سپیشل بچیوں کو جن میں فیزیکل ڈس ایبل (وہیل چیئر یوزر) اور ڈیف (گونگی بہری) شامل ہیں کو ایک ماہ کی بیوٹیشن اور ہیئر سٹائل کی مفت کلاس دی جائے گی اور کلاس کے اختتام پر ان طالبات کو سرٹیفکیٹس اور ڈپلومہ بھی دیا جائے گا۔

زید زی کہا کہ خصوصی افراد نے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور محنت و لگن سے معذوری کو شکست دیکر معاشرے میں اپنا مقام بنایا ہے۔ خصوصی افراد بھی نارمل افراد کی طرح ملک و قوم کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں‘

خصوصی افراد کوتعلیم و تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کر کے انہیں معاشرے کا مفید شہری بنایا جاسکتا ہے‘ خصوصی افراد کے حقوق کا تحفظ ہماری اخلاقی، سماجی ،قومی اور مذہبی ذمہ داری ہے۔

معاشرے کے ہر طبقے کوخصوصی افراد کے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنا بھرپور کردارادا کرنا ہے۔ ڈاکٹر طاہر رسول اور روبی ہاشم نے کہا کہ ان کے ادارے کا نصب العین ہے کہ خصوصی افراد کی بہتر نگہداشت اوربحالی کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں تا کہ انہیں ہنرمند بنایا جا سکے‘

خصوصی افراد کو مساوی ترقیاتی مواقع دینا کسی بھی معاشرے کے صحت مند ہونے کی دلیل ہوتی ہے۔ انہوں نے صاحب حیثیت لوگوں سے درخواست کی کہ وہ اس طرح کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تا کہ ایک پڑھا لکھا اور ہنر مند معاشرہ وجود میں آسکے۔ تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کی دعا بھی کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں