اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان قوم سے خطاب کر کے قوم کا مزید وقت ہی ضائع کریں گے۔مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ جس شخص پہ عوام کو اعتماد نہیں رہا وہ کیا عوام کو اعتماد میں لیں گے اگرچہ ممکن تو نہیں لیکن شاید خطاب میں چودہ ممالک سے غیرقانونی فنڈنگ،آٹا،چینی ،بجلی ،گیس دوائی کی چوریوں کا حساب دیں
انہوںنے کہاکہ قوم سے کئے اپنے جھوٹے وعدوں اور سیاسی مخالفین پہ لگائے جھوٹے الزامات پر معافی مانگیں؟کیونکہ مہنگائی میں کمی،پچاس لاکھ گھر،ایک کروڑ نوکری اور آئی ایم ایف نہیں جاؤں گا کیاعلان تو اب ممکن نہیں ۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ دعا ہے کہ یہ آخری خطاب ثابت ہو تاکہ مسلسل ذہنی اذیت مہنگائی اور بے روزگاری سے نجات مل سکے۔