خدیجہ شاہ

خدیجہ شاہ کا عسکری ٹاور کے مقدمے میں دوبارہ جسمانی ریمانڈ کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج

لاہور (عکس آن لائن) نامور فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے عسکری ٹاور کے مقدمے میں دوبارہ جسمانی ریمانڈ کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ۔

خدیجہ شاہ کی جانب سے سمیر کھوسہ ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ پولیس نے عسکری ٹاور میں 28جولائی کو مزید جسمانی ریمانڈ لینے سے انکار کیا تھا لیکن پولیس نے خدیجہ شاہ کا دوبارہ نئی دفعات کے تحت جسمانی ریمانڈ لے لیا ہے۔

پہلی بار پولیس نے جسمانی ریمانڈ کے بعد خود جوڈیشل کرنے کی استدعا کی تھی ، دوبارہ جسمانی ریمانڈ لینا حقائق کے برعکس ہے۔استدعا ہے کہ عدالت خدیجہ شاہ کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ دینے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں