حرم مکی

خانہ کعبہ میں عام افراد کے داخلے پر پابندی برقرار، ادارہ برائے امور حرمین الشریفین

مکۃ المکرمہ (عکس آن لائن) سعودی عرب کے ادارہ برائے امور حرمین الشریفین کا کہنا ہے ،

کہ حرم مکی میں عام افراد کے داخلے پرعارضی پابندی برقرار ہے،

کورونا وائرس سے بچاؤ کی خاطر حرم مکی میں نماز باجماعت کی ادائیگی میں وہاں کے ملازمین اور اہلکار ہی شرکت کرتے ہیں۔

ادارہ امور حرمین شریفین کی ویب سائٹ پر جاری بیان کے کے مطابق

کورونا وائرس کی وجہ سے مملکت کی تمام مساجد میں نماز باجماعت پر عائد عارضی پابندی ختم کردی گئی ہے،

تاہم حرم مکی میں عام افراد کے داخلے کی ابھی تک اجازت نہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں