لاہور(عکس آن لائن)پاکستان کے سنئیر صحافی، روزنامہ جنگ کے امریکہ میں 40 سال سے نمائندے اور جیو نیوز کے بیوروچیف عظیم ایم میاں نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان حکومت میں چھ وزیر و مشیر ایسے ہیں جو بیرونی طاقتوں کے نمائندے ہیں۔
یہ وزرا روزانہ کی بنیاد پر ان بیرونی طاقتوں کو رپورٹ کرتے ہیں۔ عظیم ایم میاں نے کینیڈا کے مقامی اردو ٹیلی ویژن کے ایک ٹاک شو جس کی میزبانی پاکستان کے نامور صحافی فیاض ولانہ کرتے ہیں میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے “ میں اپنے صحافتی تجربے کی بنیاد پر یہ بات ایسے ہی پورے یقین سے کہ سکتا ہوں جیسے مجھے اپنے ایک اللہ کے ہونے پر یقین ہے کہ عمران خان کی کابینہ میں چھ وزیر اور مشیر وہ ہیں جو روزانہ کی بنیادوں پر اپنے غیرملکی آقاؤں کو رپورٹ کرتے ہیں۔
انہوں نے اس موقع پر وفاقی وزیر زبیدہ جلال کا نام خصوصی طور پر لیا اور کہا انکا پاکستان کی سیاست میں کیا کردار ہے اور وہ کس کی نمائندگی کرتی ہیں ؟ انہوں نے کہا بیرونی طاقتوں کو رپورٹ کرنے والے یہ مشیر وزیر مشرف کابینہ کا بھی حصہ تھے