مائیک پومپیو

خامنہ ای کرونا کے حوالے سے ایرانی قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں،پومپیو

واشنگٹن/تہران(عکس آن لائن)امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کے حوالے سے ایرانی قوم سے جھوٹ بول رہے ہیں۔ایران میں تیزی کے ساتھ پھیلنے والے کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔

خبر رساں ایجنسی’اِرنا’ کے مطابق ایرانی فوج آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کی وجہ سے اہم شہروں کی شاہراؤں اور سڑکوں کو خالی کردے گی۔ادھر دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو ایرانی رہنما آیت اللہ علی خامنہ ای پر ایران کو کرونا وائرس سے بچانے میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ خامنہ ای کو چین کے ساتھ پروازیں جاری رکھنے کے بجائے ایرانی عوام کی حفاظت کرنی چاہیے تھی۔پومپیو نے زور دے کر کہا کہ خامنہ ای ایرانی عوام سے جھوٹ بول رہے ہیں اور وہ ہر اس شخص کو قید میں ڈال رہے ہیں جو کرونا کی حقیقت سامنے لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

امریکی وزیر خارجہ پومپیو نے ‘ٹویٹر’ پر اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا ‘جیسا کہ خامنہ ای جانتے ہیں سب سے بہتر حیاتیاتی دفاع ایرانی عوام کو ووہان وائرس کے بارے میں سچ بتانا تھا جب وہ چین سے ایران میں پھیل گیا۔ انہوں نے مزید کہا اس کے بجائے خامنہ ای نے مہان ایئر چین کے لیے پروازیں جاری رکھنے کی اجازت دی اور ان لوگوں کو پکڑ کر جیلوں میں ڈالا جنہوں نے کرونا کے خطرے پر بات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں